یورپ میں کوکین کے استعمال میں اضافہ

جمعہ جون 13:19

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) یورپی یونین میں منشیات سے متعلق امور کے نگران ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ بھر میں کوکین اور دیگر منشیات کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نگران ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ بھر میں تقریباً 17 ملین بالغ شہریوں نے زندگی میں کبھی نہ کبھی کوکین استعمال کی، جن میں 2.3 ملین ایسے بالغ نوجوان بھی شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ برس یہ نشہ کیا۔

(جاری ہے)

یورپی نگران ادارہ برائے منشیات EMCDDA کا کہنا ہے کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوکین سمیت مختلف منشیات کے استعمال تیز رفتار اضافہ ہو رہا ہے۔اس ادارے کے ڈائریکٹر ایلکس گوسڈیل کے مطابق حالیہ ایک دہائی میں یورپ بھر میں ہونے والا یہ اضافہ نمایاں ہے۔ یورپ لاطینی امریکا میں کوکین کی پیداوار میں اضافے کے نتائج بھگت رہا ہے۔گوسڈیل نے یورپ کے 31 شہروں میں سیوریج کے پانی کے نمونوں کی جانچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 26 شہروں میں منشیات کے استعمال کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔