Live Updates

کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اسد عمر کے پرس میں فیس کیلئے پیسے کم پڑ گئے

اسد عمر نے پی ٹی آئی کارکن سے ادھار پیسے لے کر کاغذات نامزدگی کی فیس جمع کرائی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 جون 2018 12:58

کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اسد عمر کے پرس میں فیس کیلئے پیسے کم پڑ ..
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08جون 2018ء) کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے پرس میں فیس کیلئے پیسے کم پڑ گئے ۔ اسد عمر نے پی ٹی آئی کارکن سے ادھار پیسے لے کر کاغذات نامزدگی کی فیس جمع کرائی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اپنی شخصیت کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں جب کہ اسد عمر کی ذہانت کی مثالیں بھی دی جاتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ اسد عمر جیسے ذہین شخص ان کی پارٹی کا حصہ ہیں۔اسد عمر مختلف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اپنی پارٹی کا بھی بھر پور دفاع کرتے ہیں۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کاغذات نامزدگی جمع کروانے ریٹرنگ افسر کے کمرے میں پہنچے تو پتہ چلا کہ قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے کاغذات نامزدگی کی فیس 30 ہزار روپے ہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جمع اسد عمر نے فیس جمع کروانے کے لیے اپنا بٹوا کھولا تو اس میں مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی۔ایسی صورتحال میں اسد عمرنے بغیر شرمائے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے بطورقرض رقم مانگ لی۔کارکن نے بھی بغیر دیر کیے 20 ہزار روپے اسد عمر کو تھما دئیے۔اس موقع پر موجود ایک رپورٹر نے کہا کہ کہیں آپ پر رشوت لینے کا الزام نہ لگ جائے۔

جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ میں پانچ سال سے رکن قومی اسمبلی ہوں۔مگر حالت یہ ہے کہ قرض لے کر فیس جمع کروا رہا ہوں۔جس پر پاس کھڑے کارکنان بھی خوب ہنسے۔بلا شبہ اسد عمر کے مالی حالات اتنے بھی خراب نہیں ہیں کہ وہ اپنی فیس نہ ادا کر سکیں۔لیکن اسد عمر کی یہ عادت ان کی سادگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے ان کے کارکنان ہمیشہ سے پسند کرتے آئے ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات