سمندری خوراک کی برآمدات میں 10ماہ کے دوران 17.41فیصد اضافہ

جمعہ 8 جون 2018 13:30

سمندری خوراک کی برآمدات میں 10ماہ کے دوران 17.41فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) رواں مالی سال کے 10مہینوں میں ملک سے سمندری خوراک کی برآمدات میں 17.41فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2018 ء تک پاکستان نے سمندری خوراک کی برآمدات سے 371.656ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے سمندری خوراک کی برآمدات سے 316.469ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا، یوں مجموعی طورپر برآمدات میں 17.41فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس عرصہ میں بلحاظ حجم سمندری خوراک کی برآمدات میں 27فیصد اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :