ملک میں معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا خدشہ

جنوری سے مئی کے دوران 44.9 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی ،ْمحکمہ موسمیات

جمعہ جون 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشیں معمول سے کم ہونے کے باعث خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں موسم سرما میں جنوری سے مارچ 62 فیصد کم بارشیں ہوئیں ،ْ اپریل اور مئی میں 9.9 فیصد معمول کے مطابق بارشیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کیمطابق جنوری سے مئی کے دوران 44.9 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی جس کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے تاہم مون سون کی بارشوں سے امید ہے کہ خشک سالی ختم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :