بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے یادگارکامیابی کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی افغان ٹیم کو مبارکباد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 جون 2018 13:21

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے یادگارکامیابی کے بعد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے یادگارکامیابی کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے افغان ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیا. انہوں اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے افغانستان کرکٹ ٹیم کو انگلش اور پشتو زبان مبارکباددی اور ساتھ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا .

(جاری ہے)

افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر عاطف مشعل نے مبارکباد پر میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے شکریہ کے پیغام پر جواب تحریر کیا کہ خوش آمدید, پاکستان اور افغانستان دو ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان برادرانہ رشتہ ہے. دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے خطرہ کا سامنا ہے. ہماری خواہش ہے کہ بہادر افغان عوام کے لیے امن لوٹ کر آئے .دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونی چائیے. آپ کے لیے نیک خواہشات۔