چارسدہ،پولیس عوام کے جان و مال کا محافظ ہے،ظہوربابرآفریدی

جمعہ 8 جون 2018 14:13

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈسٹرکٹ کونسل ہال چارسدہ میں ڈسٹرکت ممبران کا ایک اجلاس زیرِ صدارت حاجی مصور شاہ منعقد ہوا جس میںڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان ،ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ ظہور بابر آفریدی، ڈی ایس پی سٹی اختراز خان اور ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ سید افتخار شاہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ناظم ، ڈسٹرکٹ نائب ناظم اور دیگر اراکین ڈسٹرکٹ اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ممبران نے سابقہ ڈی ایس پی سٹی سید افتخار شاہ کو الواداع کہہ کر سوینئر بھی پیش کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ممبران نے ڈی پی او چارسدہ کو چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کی اپیل کی۔اس موقع پر ظہور بابر آفریدی نے کہاکہ پولیس عوام کے جان و مال کا محافظ ہے،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں چارسدہ پولیس نے لازوال قر بانیاں دی ہیں، پولیس اصلاحات کے ذریعے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عوام اور منتخب بلدیاتی نمائندے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کا بھرپورساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے نسبت ضلع چارسدہ میں جرائم کی شرح میں کافی کمی آئی ہے ،ڈسٹرکٹ ممبران ضلعی اسمبلی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔