ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،26گرانفروش گرفتار

جمعہ 8 جون 2018 14:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں سے 26 گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون تھری عنایت اللہ خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم کے ہمراہ نوتھیہ اور گلبرک کے علاقوں میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران بازاروں میں افسران نے پہلے عام شہری کے بھیس میں مختلف دکانوں سے نرخ معلوم کیے اور اس کے بعد کارروائی کر تے ہوئے سرکاری ریٹ سے زیادہ فروخت کر نے پر 14 گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نجید اللہ نے جی ٹی روڈ اور چمکنی کے علاقے میں پہلے عام شہری کے بھیس میں مختلف دکانوں سے ریٹ معلوم کیے اور اس کے بعد کاروائی کر تے ہوئے گرانفروشی پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار افراد میں قصاب، پھل و سبزی فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں ۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :