شنگھائی تعاون تنظیم کی انٹربینک ایسوسی ایشن نے حبیب بنک لیمیٹڈ کو ممبر شپ دیدی

جمعہ جون 14:13

شنگھائی تعاون تنظیم کی انٹربینک ایسوسی ایشن نے حبیب بنک لیمیٹڈ کو ممبر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کی انٹربینک ایسوسی ایشن نے حبیب بنک لیمیٹڈ کو ممبر شپ دیدی ہے۔ بنک کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کیے انٹربینک ایسوسی ایشن کونسل کے 14ویں اجلاس میں کیا گیا، اجلاس 4جون سے 7جون تک بیجنگ میں جاری رہا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایسوسی ایشن نے حبیب بنک لمیٹڈ کو ممبر شپ بنک کی حیثیت دیدی ہے۔ سال 2014میں حبیب بنک ایسوسی ایشن کاشراکت دار بنک بن گیاتھا اوراب اسے رکن بنک کی حیثیت دیدی گئی ہے۔ممبر شب کے بعد حبیب بنک تجارت، سرمایہ کاری اورفنانس میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :