زرعی ماہرین کی بہترپیداوارکے حصول کیلئے کاشت کاروں کو بیجوں کی نئی اورجدید اقسام کاشت کرنے کی ہدائت

جمعہ 8 جون 2018 14:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) زرعی ماہرین نے بہترپیداوارکے حصول کیلئے کاشت کاروں کو بیجوں کی نئی اورجدید اقسام کی کاشت کی ہدائت کی ہے۔ماہرین زراعت کے مطابق فی ایکڑ 2800کلوگرام پیداوارکے حصول کیلئے کاشت کاروں کوبیجوں کی نئی اورجدید اقسام کی کاشت کو یقینی بنانا چاہئیے، اس کے ساتھ احتیاط کے ساتھ کیڑے مارادوایات کا استعمال یقینی بنانا چاہئیے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کہ بالخصوص کپاس کاشت کانے والے کاشت کاروں کو اس حوالے سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس وقت کاشت کار ایسے بیجوںکا استعمال کررہے ہیں جن سے 880سے لیکر930 کلوگرام فی ایکڑپیداوارحاصل ہورہی ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ماہرین نے کسانوں اورکاشت کاروں سے کہاہے کہ وہ اس ضمن میں بہتررہمنائی کیلئے محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشوروں سے بیجوں اورکیڑے مارادوایات کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :