سیمونا ہالپ کا رواں برس شیڈول ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان

جمعہ جون 13:50

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے کہا ہے کہ رواں برس شیڈول ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، وہ ایونٹ میں عالمی نمبر دو ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی جوہانا کونتا کو جوائن کریں گی۔

(جاری ہے)

26 سالہ ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں ایسٹبورن ٹورنامنٹ کا شرکت کا فیصلہ کیا تاکہ بھرپور انداز سے سال کا تیسرا گرینڈ سلام کھیل سکوں۔ واضح رہے کہ ایونٹ 22 سے 30 جون تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :