چترانگدا سنگھ فیملی کے ساتھ کشمیر میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف

جمعہ جون 13:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ چترنگدا سنگھ فیملی کے ساتھ کشمیر میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں۔ بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ چترانگدا سنگھ شوبزسرگرمیوں سے عارضی واقفہ لینے کے بعد فیملی کے ساتھ کشمیر میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کر چکی ہیں تاہم کشمیر جیسی جگہ کہیں بھی موجود نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ انہیں وہاں ٹراوٹ مچھلیاں پکڑنے کا موقع ملا اور اس کے لئے بہت زیادہ صبر، حوصلہ اور برداشت درکار ہوتی ہے۔واضح رہے کہ چترانگدا سنگھ فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ اور ’’بازار‘‘ میں دکھائی دیں گی۔