فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ‘ کامیڈین برجو

جمعہ جون 13:50

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) تھیٹر کے نامور کامیڈین برجو نے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ،ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو۔

(جاری ہے)

برجونے کہا کہ تھیٹر ڈرامہ زوال کا شکار ہوچکا ہے کیونکہ ہمارے ملک کی ثقافت کو پسند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طارق جاوید پسندیدہ فنکار ہیں ،سہیل احمد نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی آج میں جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے ہمیشہ صاف ستھری کامیڈی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ماں ،بہن پر جگت لگانے والا ہرگز فنکار نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :