پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں، گلوکارہ صومیہ خان

جمعہ 8 جون 2018 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیںاور دوسرے ممالک مین بھی لوگ ہمیں چاہتے ہیںجس سے پاکستان کی عزت اور احترام میں اضافہ ہوتا ہے،حال ہی میں غیرملکی دورے سے واپس آئی ہوںاور آئندہ ماہ دوبارہ دبئی سمیت دیگر ممالک میں ہپونے والے شوز مین پرفارم کرنے جائوںگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہے لیکن فنکار کسی بھی ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہم جب بھی باہر جاتے ہیں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :