روینہ ٹنڈن نے مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب دیدیا

میں معذرت چاہتی ہوں شادی کی پیشکش کرنے میں بہت دیر کردی اور اسے 13 سال بیت چکے ہیں‘‘روینہ ٹنڈن

جمعہ 8 جون 2018 13:50

روینہ ٹنڈن نے مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب دیدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) ماضی کی صف اول ادکارہ روینہ ٹنڈن نے مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے گزشہ روز ہی سماجی معاملے سے متعلق کسانوں کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کسانوں سے ہمدری کا اظہار کیا بس پھر کیا تھا ان کے ایک مداح کو ان کا غریب کسانوں کے ساتھ یہ رویہ بہت پسند آیا اور فوراً سے اداکارہ کو ٹوئٹر پر ہی شادی کی پیشکش کردی۔روینہ ٹنڈن نے مداح کی ٹوئٹ کا دلچسپ جواب دیتا ہوئے کہا کہ ’’میں معذرت چاہتی ہوں آپ نے شادی کی پیشکش کرنے میں بہت دیر کردی اور اسے 13 سال بیت چکے ہیں‘‘۔

متعلقہ عنوان :