جیکی بھگنانی کی فلم ’’انند وا‘‘کی عکسبندی شروع

جمعہ 8 جون 2018 13:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی بھگنانی نے فلم ’’انند واکی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیکی بھگنانی نے فلم ’’انند وا کی عکسبندی شروع کر دی ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم ہدایتکار ہریش کیش مکرجی کی کلاسیکل فلم ’’آنند‘‘ کی شاہکار ہے جس کے ہدایتکار عبیر سن گپتا ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اداکار جیکی بھگنانی کا کہنا ہے کہ فلم کا حصہ بننا ان کے لئے اعزاز کا باعث ہے اور انہیں امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو مزاح کے ساتھ زندگی میں تبدیلی لاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :