فلم ’’دھڑک ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

جمعہ 8 جون 2018 13:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’دھڑک ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا ٹریلر جلد آنے والا ہے، پوسٹر میں اداکار ایشان کھٹڑ اور جھانوی کپور نے سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ایشان جھانوی کپور کے گال پر نیلا رنگ لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ششانک کھیتن کی فلم ’’دھڑک‘‘ مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کے ہندی ریمیک سے زیادہ مماثلت پر مبنی فلم ہے۔ یہ فلم آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ہے جو رواں سال 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔