ایس سی او چھنگ تاو سمٹ میں میڈیا نمائندوں کیلئے نیوز سینٹر کا پینتیس ہزار مربع میٹرز مختص

جمعہ 8 جون 2018 14:28

ایس سی او چھنگ تاو سمٹ میں میڈیا نمائندوں کیلئے  نیوز سینٹر کا پینتیس ..
چھنگ تاو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاو سمٹ میں میڈیا نمائندوں کے لیے مختص نیوز سینٹر کا کل رقبہ پینتیس ہزار مربع میٹرز ہے ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق میڈیا کے لیے صرف کام کرنے کی جگہ کا رقبہ دس ہزار پانچ سو مربع میٹرز ہے اور یہاں بیک وقت تین ہزار صحافیوں کے لیے سروس فراہم کی جا سکتی ہے۔متعلقہ انچارج کے مطابق نیوزسینٹر ماحول دوست اور جدید و اعلی سائنس و ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔یہاں مہمانوں کے استقبالیہ ،سیکورٹی کے تحفظ ،سوالات کے جوابات اور سامان کی رسائی کے لیے ربوٹس کا استعمال ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ماحول دوست بھی نیوز سینٹر کی اہم خصوصیت ہے۔

متعلقہ عنوان :