میلسی کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ،ْ

تین افراد جاں بحق ،ْ ایک شخص زخمی گیا۔حادثے کا شکار ہونے والی کار میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے ،ْ ماں اوراس کے دو بیٹے جاں بحق ہوئے

جمعہ جون 14:47

میلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) میلسی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کا شکار ہونے والی کار میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جن میں ماں اور اسکے 2 بیٹے جاں بحق ہو گئے ،ْ زخمی ہونے والے چوتھے شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ میلسی کے قریب قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جس میں کار سوار 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔