بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ

دکی سے رپورٹ ہونے والا موجودہ کیس پاکستان کا بھی پولیو کا تیسرا کیس ہے ،ْرپورٹ

جمعہ 8 جون 2018 14:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) بلوچستان میں دکی کے علاقے کلی بابڑان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پولیوکا شکار 18 مہینے کا بچہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ 6 مہم کے دوران بچے کو صرف ایک بار ویکسین دی گئی ،ْ 5 بار مہم کے دوران بچہ گھر پر دستیاب نہیں تھا۔وا ضح رہے کہ اس سے قبل بھی دکی سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے پہلاکیس مارچ اور دوسرا مئی میں رپورٹ ہوا تھا۔دکی سے رپورٹ ہونے والا موجودہ کیس بلوچستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کا بھی پولیو کا تیسرا کیس ہے۔

متعلقہ عنوان :