29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ،ْمحکمہ موسمیات

شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو رات 12 بجے کے قریب ہوگی

جمعہ جون 14:47

29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ،ْمحکمہ موسمیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو رات 12 بجے کے قریب ہوگی، 14 جون کی شام تک چاند کی عمر 19 گھنٹے تین منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد 39 منٹ تک چاند نظر آنے کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

عبدالرشید نے بتایا کہ 14 جون کو مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کراچی میں چاند کی عمر 19 گھنٹے 23 منٹ ہوگی لہٰذا 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔دوسری جانب گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند سے متعلق وزارت مذہبی امور کو بھی آگاہ کردیا ہے جس میں بتایا گیا کہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔