پرویز مشرف چار حلقوں سے الیکشن لڑینگے ،ْ ڈاکٹرامجد

پارٹی سربراہ عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے ،ْ ڈاکٹر امجد

جمعہ 8 جون 2018 14:47

پرویز مشرف چار حلقوں سے الیکشن لڑینگے ،ْ ڈاکٹرامجد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) آ ل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرامجد نے کہاہے کہ پرویزمشرف عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے اور 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جن میں چترال،جھنگ،گوادر اور کراچی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر امجد نے کہا کہ نادرانے پرویزمشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کیلئے سفرکرنا ناممکن ہوگیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کاشناختی کارڈ بلاک کرناسمجھ سے بالاترہے لیکن پھر بھی بحالی کے لئے کوشش کریں گے۔سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے اور 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جن میں چترال،جھنگ،گوادر اور کراچی شامل ہیں۔