بھارتی فوج کی جانب سے جیپ کے آگے باندھے گئے کشمیری نوجوان کو بھارتی شو "بِگ باس‘ میں شرکت کی پشکش

بھارت کی جانب سے ڈھال بنائے جانے والی کشمیری نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے شو "بِگ باس سیزن 11" میں شرکت کی پیشکش کو ٹکھرا دیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 جون 2018 14:38

بھارتی فوج کی جانب سے جیپ کے آگے باندھے گئے کشمیری نوجوان کو بھارتی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08جون 2018ء) بھارتی فوجی کی جانب سے جیپ کے آگے باندھے گئے کشمیری نوجوان کو "بِگ باس سیزن 11‘ میں شرکت کی پشکش ہوئی تھی۔ بھارت کی جانب سے ڈھال بنائے جانے والی کشمیری نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے شو "بِگ باس سیزن 11" میں شرکت کی پیشکش کو ٹکھرا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں قابض فوج نے پتھراؤ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کو جیب کے بمپر سے باندھ دیا تھا۔

فاروق کو بھارت کی ظالم فوج نے انسانی ڈھال بنا کر کئ علاقوں میں بھی گمایا تھا۔قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان پر یہ الزام عائد کہ تھا کہ یہ نواجوان پتھراؤ میں ملوث تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کشمیری نواجوان کو دنیا کے مقبول ترین شو " بِگ باس سیزن 11" میں شرکت کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تا ہم اب اسی کشمیری نوجوان کی جانب سے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے شو’بگ باس‘ کے سیزن 11 میں شرکت کی پیش کش ٹھکرانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

اپنے ایک انٹر ویومیں فاروق ڈار کا کہنا تھا کہ بگ باس کے پروڈیوسر نے مجھے شو میں شرکت کرنے کے بدلے 50لاکھ روپے کی آر بھی کی تھی تا ہم میں نے ان کی اس آفر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔یاد رہے کہ " بِگ باس سیزن 11" کو نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔ " بِگ باس سیزن 11" میں کئی متنازع شخصیات نے شرکت کی تھی۔اس پروگرام میں بھارتی اداکارہ عرشی خان نے بھی شرکت کی تھی جس نے پاکستانی کرکڑ شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کا دعوی کیا تھا۔اس کے علاوہ بگ باس میں کئی پاکستانی شخصیات بھی شرکت کر چکی ہیں۔جن میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور اینکر بیگم نوازش علی شامل ہیں۔