بھارت کادورہ سری لنکاکیلئے انڈر 19ٹیم کا اعلان، سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا بیٹا ٹیم میں منتخب

جمعہ 8 جون 2018 14:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بھارت نے آئندہ ماہ دورہ سری لنکا کے لیے انڈر 19ٹیم کا اعلان کر دیا اور سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو بھارتی ٹیم میں منتخب کر لیا گیا ہے۔بھارتی انڈر19ٹیم رواں سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی اور جہاں وہ 2چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو 4روزہ میچ کے لیے بھارتی انڈر19ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا جو اپنے والد کے برعکس بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر ہیں لیکن انہیں ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ارجن ٹنڈولکر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے بھی تربیت حاصل کر چکے ہیں اور ممختلف مواقعوں پر غیرملکی ٹیموں کے دورہ بھارت کے موقع پر نیٹ میں انہیں بالنگ بھی کر چکے ہیں۔ارجن ٹنڈولکر ممبئی انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک فرسٹ کلاس ڈیبیو نہیں کیا۔