امت مسلمہ قرآن کی طرف رجوع کریگی تو مسائل حل ہونگے ‘

دنیا اور آخرت میں کامیابی کا واحد راستہ قرآن سے رہنمائی حاصل کرنے میں ہے‘قرآن نے مسلمانوں کو عروج عطا کیا جب مسلمان قرآن سے دور ہوئے تو پسپائی ان کا مقدر بن گئی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا علوم اسلامیہ میں درس قرآن

جمعہ جون 15:05

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ قرآن کی طرف رجوع کرے گی تو اس کے مسائل حل ہوں گے ،،دنیا اور آخرت میں کامیابی کا واحد راستہ قرآن سے راہنمائی حاصل کرنے میں مضمر ہے ،قرآن نے مسلمانوں کو عروج عطا کیا جب مسلمان قرآن سے دور ہوئے تو پسپائی ان کا مقدر بن گئی،اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کے احکامات پر عمل پیرا ہو نے سے ہی اللہ راضی ہوتا ہے ،اعتکاف نبی پاک ؐ کی سنت ہے اور تقویٰ حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے علوم اسلامیہ میں درس قرآن دیتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ قرآن کے ساتھ ہمارا تعلق کمزور ہو گیا ہم نے قرآن کو سمجھ کر پڑھا ہی نہیں عمل تو دوسرا مرحلہ ہے جب تک ہم قرآن کو سمجھ کر نہیں پڑھیں گے اس وقت تک اس پر عمل کرنا مشکل ہو گا ،انہوں نے کہاکہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے کم از کم اس ماہ مقدس میں قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھا جائے اس کو قلب و روح میں اتار کر اس سے استفادہ کیا جائے،آج امت جن مشکلات کاشکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے آج پوری دنیا میں صرف مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے ہر جگہ مسلمان کٹ رہے ہیں مسلمانوں کا قبلہ اول سازشوں کا شکار ہے قابض صہیونی آئے روز اس کی بے حرمتی کرتے ہیں سوا ارب مسلمانوں کی موجود گی میں بیت المقدس کی بے حرمتی پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد کرنا ہرمسلمان پر فرض ہے یہ ہمارا یمانی تقاضا ہے کہ ہم القدس کی آزادی کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں قرآن کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے تا کہ یہاں نیکی کرنا آسان اور برائی کرنا مشکل ہو جائے ،،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :