وزیراعظم آزاد کشمیر سے سابق ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ نذیر کی ملاقات ‘ وزیراطلاعات راجہ مشتاق منہاس بھی ہمراہ تھے

دھیرکوٹ سے براستہ گھوڑیکیر ‘جہالہ سڑک کی تعمیر اسی سال ہو گی فاروق حیدرکا غربی باغ والوں سے وعدہ ‘خود دورہ بھی کروں گا آپ کے مسائل حل ہوگئے‘ آزاد کشمیر کو با اختیار بنانے کیلئے نیک نیتی سے کام کیا‘ اللہ نے سرخرو کیا راجہ نذیر خان سے گفتگو

جمعہ جون 15:05

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے سنیئر مسلم لیگی رہنما و سابق ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ محمد نذیر خان کی کیمپ آفس کشمیر ہائوس میں ملاقات غربی باغ کے بڑے مسائل پر گفتگو‘ اس موقع پر وزیر اطلاعات آزاد حکومت راجہ مشتاق منہاس‘ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مشتاق نیئر‘ راجہ علی احمد خان اور راجہ عمر فاروق ٰایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے‘ راجہ نذیر خان نے وزیراعظم سے غربی باغ میں دھیرکوٹ سے براستہ نتھگراں‘ گھوڑیکیر‘ چھپڑیاں‘ جہالہ روڈ کا وعدہ یاد دلایا اورغربی باغ کے دیگر تمام ترقیاتی کام کاج اور دیگر کی کئی مسائل پر گفتگو کی‘ جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دھیرکوٹ جہالہ روڈ کا آپ کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے اس کو انشااللہ بہت جلد عملی جامعہ آپ کی حکومت پہنائے گی ‘ وزیراعظم نے راجہ نذیر خان کو کہا کہ آپ میری طرف سے حلقے والوں کو کہہ دیں کہ یہ سڑک اسی سال بنے گی اور مجھے غربی باغ والوںکے ساتھ دیگر کئے ہوئے سب وعدے بھی یاد ہیں‘ غربی باغ کا خود دورہ کر کے عوام کے ساتھ خود ملوں گا اور مجھے اس بات اندازہ ہے کہ غربی باغ کے کون کون سے مسائل ہیں‘ راجہ نذیر خان صاحب گواہ ہیں کہ وہاں کے ایک لیڈر نے اپنے حلقے کی عوام کو کیا کچھ دیا‘ غربی باغ کے مسائل حل کروں گا ‘ وزیراعظم آزاد کشمیر نے راجہ نذیر خان صاحب کو کہا کہ آپ کیلئے صرف وزیراعظم آفس ہی نہیں بلکہ میرا گھربھی ہر وقت کھلا ہے‘ آپ جب چاہیں آ سکتے ہیں‘ عوام اطمینان رکھیں میں عوام کی جنگ اور آزاد کشمیر کو با اختیار بنانے کی جنگ لڑ رہا تھا جس پر اللہ نے ہمیں سرخرو کر دیا ہے‘ آزاد کشمیر کی عوام کو قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہم پر کیا ہوا احسان کبھی نہیں بھولنا چاہیئے‘ میری کوئی اوقات نہیں اللہ کی مدد سے کشمیریوں کو ان کے اختیارات ملے‘ میں شروع دن سے اس کام کیلئے نیک نیتی سے لگا ہوا تھا ‘ راجہ نذیر خان نے تیرھویں آئینی ترمیم پاس ہونے پر آزاد حکومت کو مبار باد بھی دی اور خوشی کا اظہار کیا‘ دریں اثنا وزیراطلاعات راجہ مشتاق منہاس نے کہ کہ غربی باغ ہمارا اسی طرح حلقہ ہے جیسے ہمارا اپنا ہے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد راجہ نذیر خان نے یونین کونسل گھوڑیکیر سے تعلق رکھنے سنیئر پارٹی ورکرز جس میں ممبر مرکزی مجلس عاملہ راجہ آفتاب ‘ یوتھ ونگ کے رہنماراجہ طارق ایوب اور راجہ ذاکر بلوچ‘ سے ملاقات کی اور وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے اگاہ کیا۔