جنیلالی ویلفیئر کے چیئرمین محمد مشتاق نے اپنے عہدے کا استعفیٰ دیدیا

چند دنوں میں نئے شامل کونئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا،سیکرٹری اطلاعات

جمعہ جون 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) جنیلالی ویلفیئر کے چیئرمین محمد مشتاق نے چند وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے کا استعفیٰ دے دیا ،تنظیم جنیئلائی ویلفیئر کا گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تنظیم کے سارے عہدیداران شریک ہوئے اوراجلاس کے دوران چیئرمین نے اپنی باڈی کے سامنے استعفیٰ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اپنی مرضی سے تنظیمی عہدے سے مستعفیٰ ہوگے تفصیلات کے مطابق جنیلالی ویلفیئر کے چیئرمین محمد مشتاق نے چند وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے کا استعفیٰ دے دیا ،چند دنوں میں جنرل کونسل کی مشاورت سے نئے شامل کونئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا جس کیلئے چار اُمیدواران کے نام پیش کیا جائیں گے جن میں سے محمد تنویر،فیصل خان ،ممتاز احمد ،نعیم بٹ،کے نام تجویز کیے گئے ہیں جن کو آئندہ چند روز میں جنرل کونسل کو پیش کیے جائیں گے ان چارناموں میں سے کسی ایک نام کو چیئرمین کیلئے اتفاق کیا جائے۔