مسلم کانفرنس کے ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار عثمان علی خان نے مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزار ا

جمعہ 8 جون 2018 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر وسابق امید وار اسمبلی سردار عثمان علی خان نے مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزار ا ،تفصیلات کے مطابق مظفرآباد دروے کے دوران انہوں نے عوامی وفود سے ملاقات کی نماز جمعہ اداکرنے کے بعد مسلم کانفرنس سٹی کے نائب صدر شبیر قریشی کے گھر جاکر اُن کی وفات پر اُن کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اُن کے ہمراہ سٹی صدر شیخ مقصوداحمد ،سیکرٹری جنرل سجاد قریشی ،مشتاق قریشی ودیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شبیر قریشی جماعت کا قیمتی اثاثہ تھے انہوں نے ہر مشکل وقت میں جماعت کا ساتھ دیا ہے ایسے کارکن جماعت کیلئے کسی سرمایہ سے کم نہیں شبیر قریشی کی جماعتی خدمات صدیوں یادرکھے جائیں گے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توقیق عطا کرئے۔

متعلقہ عنوان :