شہباز شریف کی بادشاہت کا خاتمہ!

نگران وزیر اعلیٰ کے آتے ہی ایسا کام ہو گیا کہ خادم اعلیٰ ہاتھ ملتے رہ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ جون 14:53

شہباز شریف کی بادشاہت کا خاتمہ!
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جون 2018ء) : نگران حکومت کے آتے ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن عسکری نے آج صبح نگران وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھایا۔ پنجاب میں نگران حکومت آتے ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی سکیورٹی پر 186 سکیورٹی اہلکار اور 10 گاڑیاں مامور تھیں جنہیں واپس بُلا لیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ شہباز شریف کی سکیورٹی پر مامور 10 ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بھی واپس بُلا لیا گیا ہے۔ یہ تمام سکیورٹی اہلکاران شہباز شریف کی رہائش گاہ کی سکیورٹی پر مامور تھے، جنہیں نگران حکومت کے آتے ہی واپس بُلا لیا گیا ہے۔