لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم کے دورہ سوات پر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 8 جون 2018 15:06

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم کے دورہ سوات پر اٹھنے والے اخراجات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کے دورہ سوات پر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے ذاتی امور کے لئے اپنے آبائی علاقے سوات میں 22 گاڑیوں کے کانوائے اور پروٹوکول کو استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت معاملے کا نوٹس لے اور اس پر اٹھنے والے اخراجات واپس لینے کا حکم دے۔