Live Updates

ووٹ امپائر نے نہیں عوام نے ڈالنے ہیں‘

کپتان پنجاب میں فرینڈلی امپائر کے باوجود شکست کھائیگا مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا ٹویٹ

جمعہ 8 جون 2018 15:18

ووٹ امپائر نے نہیں عوام نے ڈالنے ہیں‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ووٹ امپائر نے نہیں عوام نے ڈالنے ہیں‘کپتان پنجاب میں فرینڈلی امپائر کے باوجود شکست کھائیگا۔

(جاری ہے)

جمعے کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما ء احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹوئیٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف پر طنز کیا ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کپتان پنجاب میں فرینڈلی امپائر کے باوجود بری طرح شکست کھائے گا، کیوں کہ ووٹ امپائر نے نہیں عوام نے ڈالنے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات