(ن) لیگ شریف خاندان سے وزیراعلیٰ نہ آنے پر مخالفت کررہی ہے‘ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری میں شہباز شریف کی عدم شمولیت منافقت کا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی

جمعہ جون 15:18

(ن) لیگ شریف خاندان سے وزیراعلیٰ نہ آنے پر مخالفت کررہی ہے‘ نگران وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ شریف خاندان سے وزیراعلیٰ نہ آنے پر مخالفت کررہی ہے‘ تقریب حلف برداری نگران وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف کی عدم شمولیت منافقت کا ثبوت ہے۔ جمعہ کو پرویز الٰہی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویز الٰہی نے حسن عسکری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو آپ پر مکمل اعتماد ہے امید ہے نگران وزیراعلیٰ شفاف انتخابات کرانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ (ن) لیگ شریف خاندان سے وزیراعلیٰ نہ آنے پر مخالفت کررہی ہے۔ تقریب حلف برداری میں شہباز شریف کی عدم شمولیت منافقت کا ثبوت ہے۔