اوپن یونیورسٹی کا صحافیوں کیلئے تین ماہ دورانیہ کے شارٹ کورسسز شروع کر نے کا اعلان

ایم فل اور پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیشن کے داخلوں میں صحافیوں کے لئے خصوصی کوٹہ مختص ،ُ ایم ایس سی )ٹیلی ویژن پروڈکشن (اور ایم فل پروفیشنل ٹریک بھی شروع

جمعہ 8 جون 2018 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پرنٹ اور الیکٹراک میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے عنقریب تین ماہ دورانیہ کے مختلف پیشہ ورانہ کورسسزشروع کرے گی ۔ شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق یہ کورسسز وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر متعارف کئے جارہے ہیں۔

شعبہ ماس کمیونکیشن نے اِن کورسسز کے مندرجات تیار کرلئے ہیں۔ مختصر دورانیہ کے اِن نئے کورسسز میں سکرپٹ رائٹنگ ،ْ پوسٹ پروڈکشن ،ْ ویڈیو گرافی اور ڈکومینٹری شامل ہیں۔ یونیورسٹی صحافت کے میدان میں بیچلرز ،ْ ماسٹرز ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کی تعلیم دو دہائیوں سے فراہم کررہی اورحالیہ برسوں میں دو نئے پروگرامز ،ْ ایم ایس سی ) ٹیلی ویژن پروڈکشن( اور ایم فل )پروفیشنل ٹریک( بھی شروع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم فل اور پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیشن کے داخلوں میں صحافیوں کے لئے خصوصی کوٹہ بھی مختص کیا گیاہے۔دنیا بھر میں میڈیا کی مدد کے بغیر فاصلاتی نظام تعلیم کو نامکمل اور ادھورا تصور کیا جاتا ہے اوراس نظام تعلیم میں میڈیا بنیادی جزو ہے ،ْ اس لئے اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی میڈیا کے ساتھ روابط کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور ورکنگ جرنسلٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے مختلف تعلیمی اقدامات کئے ہیں۔