ساہیوال، شوارما پوائنٹ پر گیس سلنڈر پھٹ جانے سے دھماکہ ،

دوکاندار سمیت 14افراد جھلس گئے، چار کی حالت تشویشناک

جمعہ جون 15:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) مزدور پلی پر شوارما پوائینٹ پر گیس سلنڈر پھٹ جانے سے دھماکہ آگ بھڑک اٹھنے سے دوکاندار سمیت 14افراد جھلس گئے چار کی حالت تشویش ناک ہے ۔ساہیوال کے با رو نق مزدور پلی شوارما پوائینٹ کے دوکاندار عمران کی دوکان پر گیس سلنڈر لیکج سے پھٹ گیا جس سے دھماکہ ہوا ۔دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

(جاری ہے)

دھماکہ کے بعد آگ نے گاہکوں اور دوکانداروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے چودہ افراد جھلس گئے جن میں دوکاندار عمران،اسکا بھائی عرفان،مشتاق ،نصیر،زبیر،وسیم عباس ،مختار احمد،نقاش علی،کلیم اللہ ،سلیم اور چار نا معلوم افراد شامل ہیں ۔ریسکیو 1122کی گاڑیوں نے ہسپتال پہنچایا لیکن ائر کنڈیشنز ایمبولینسز نہ ہو نے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور ہسپتال جاتے جاتے مریضوں کی حالت خراب سے خراب تر ہوئی۔شہریوں نے نگران وزیرا علیٰ سے ریسکیو 1122کی ضلعی آفیسر کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔بعد ازاں پولیس نے دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :