ساہیوال،ڈکیتی کی چار وارداتوں میں دس لاکھ 51ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی گئی ،

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شدید زخمی ،ایک ڈاکو گرفتار

جمعہ 8 جون 2018 15:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) یہاں نواح میں ڈکیتی کی چار وارداتوں میں دس لاکھ 51ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی گئی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شدید زخمی ایک ڈاکو گرفتار۔سول ہسپتال ساہیوال کے ملازم محمد ذاکر کو اسکے گھر کے گیٹ پر چار ڈاکوئوں نے نقدی 6500روپے لوٹ لی اور گھر کا گیٹ کھولنے پر اسکے بھائی اکرم کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ۔

کار میں محمد ذاکر رات کو ڈیوٹی کے بعد گھر پہنچا تو چار ڈاکوئوں نے گھر کے گیٹ پر روک لیا ۔پولیس نے ایک ڈاکو اشفاق کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

فتح شیر کالونی میں ایک بیوپاری محمد سلیم سے تین ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر بلا نمبری مو ٹر سائیکل اور نقدی ایک لاکھ 5ہزار روپے چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔کوٹ فرید خاں میں ایک دوکاندار محمد شاہد کو تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی 2لاکھ 40ہزار روپے چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے ۔

چیچہ وطنی ساہیوال روڈ پر چوک میں ایک دوکاندار احمد سے تین ڈاکوئوں نے چھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔تھانہ یوسف والہ،تھانہ فتح شیرا ور فرید ٹائون پولیس نے مقدمات 394,392اور 397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایک ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔