کشمیر کنگز کی اونچی اوڑان ،ْ زواری رمضان کپ ملتان میں کشمیر کنگز نے ملتان کی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور رمضان کپ میں بھی کشمیر کنگز نے لاہور کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 8 جون 2018 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) کشمیر کنگز کی اونچی اوڑان زواری رمضان کپ ملتان میں کشمیر کنگز نے ملتان کی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ لاہور رمضان کپ میں بھی کشمیر کنگز نے لاہور کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ وزیر اطلاعات مشتاق منہاس،چیئرمین کشمیر کنگزنثار شائق اور سپورٹس جرنلسٹ آزادکشمیر کے صدر ثاقب عباسی کی ٹیم کو مبارکباد۔

ملتان میں جاری زواری رمضان کپ کے کوارٹر فائنل میچ میںکشمیر کنگز نے ملتان کی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کر پڑا ایک بعد ایک وکٹ گرتی گئی حسیب امجد اقبال اور راشد لطیف کی کچھ مزاحمت نے ٹیم کا سکور بمشکل 85 تک پہنچایا جب 14.4 اورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہو کر واپس پویلین چلی گئی ۔

(جاری ہے)

کشمیر کنگز نے 85 رنز کے تعاقب میں جب باؤلنگ کا آغاز کیا تو کپتان اقبال اکرم نے گیند لیفٹ آرم سپنر بلال سرور کے ہاتھ میں تھمائی جنہوں نے پہلے ہی اورز میں خطرناک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھا دی دوسری کامیابی کے لیئے زیادہ دیر نہیں لگائی نواز کی شاندار گیند پر بلال نے کیچ تھام کر کشمیر کنگز کو کچھ تسلی دی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے میچ دلچسپ مراحل میں داخل ہو گیا۔

کپتان کی بہترین پلاننگ کی بدولت لیفٹ آرم سپنر کو دونوں طرف سے لگا دیا بلال سرور اور فرحان نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے کسی بھی بیٹسمین کو کھل کر نہیں کھیلنے دیا اور کیپری ملتان کے 40 رنز پر جب 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تو میچ کشمیر کنگز کی گرفت میں آہ چکا تھا اسکے بعد حسیب امجد اور راشد لطیف کی خطرناک باؤلنگ کے سامنے گھٹنے ٹیکتے گئے اقبال اکرم کی عمدہ وکٹ کیپنگ کی بدولت کوئی بھی بیٹسمین کھل کر نہ کھیل سکا اقبال نے 2 سٹمپ کے ساتھ 4 بہترین اور مشکل کیچ تھام کر اہم کردار ادا کیا ۔

کیپری ملتان کا سکور جب 60 تھا اور 6 کھلاڑی آؤٹ تھے میچ ایک مرتبہ پھر ملتان کی طرف جا رہا تھا کہ راشد لطیف کے ایک اور اورز نے میچ کا پانسہ پلٹ لیا جب 2 گیندوں پر 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سکور اور بالیں برابر ہو گئی راشد لطیف کا ساتھ دینے کے لیئے ایک مرتبہ پھر حسیب امجد کو لایا گیا جنہوں 2 کھلاڑیوں کو خطرناک اور تیز یاکر سے چلتا کر کے میچ کشمیر کنگز کی جھولی میں ڈال دیا یوں کیپری ملتان کی ٹیم 17.5 اورز میں 68 رنز کر آؤٹ ہو گئی۔

کشمیر کنگز کی جانب سے تمام باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسیب امجد راشد لطیف نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلال سرور نے 2 اور فرحان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اورمین آف دی میچ حسیب امجد اور راشد لطیف رہے۔لاہور میں جاری رمضان کپ میں بھی کشمیر کنگز نے لاہور کی سب بڑی ٹیم کو 15 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔

کشمیر کنگز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اورز میں 142 رنز بنائے۔کشمیر کنگز کی جانب سے یاسر نے 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلی کپتان اقبال اکرم کے جارحانہ 36 رنز بنائے جواب میں لاہور کی ٹیم کے کسی بھی بیٹسمین کو کشمیر کنگز کے باؤلر نے کھل کر نہیں کھیلنے دیا کشمیر کنگز کے تمام باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور کی ٹیم کو 19.2 اورز میں 127 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔

کشمیر کنگز کی جانب سے بلال سرور نے 3 فرحان نے 3 راشد لطیف 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا راجہ عبدالمتین اور ناصر نواز نے شاندار باؤلنگ کروا کر کشمیر کنگز کو فتح سے ہمکنار کیا۔ایک موقع پر لاہور کی ٹیم میچ میں واپس آہ چکی تھی لیکن بلال سرور کی ایک شاندار گیند نے سیف بدر کو جب چلتا کیا تو اس کے بعد کشمیر کنگز میچ میں مکمل ہاوی ہو گئی۔آخری 2 اورز میں کشمیر کنگز کو میچ جیتنے کے لیئے 2 وکٹیں اور لاہور کو 26 رنز چاہیے تھے سلمان نے ایک چھکا اور چوکا لگا کر میچ مزید دلچسپ کر دیا اب ایک اورز میں لاہور کو 15 رنز درکار تھے تو کپتان نے گیند نواز کے ہاتھوں تھما دی ناصر نواز کی شاندار گیند پر راجہ متین نے شاندار کیچ تھام کر لاہور کی اننگز کا خاتمہ کیا اور 15 رنز سے میدان مار کر سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا ۔

مین آف دا میچ یاسر رہے جنہوں نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔کشمیر کنگز کی جیت پر زبردست جشن بنایا گیا۔چئیرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق نے تمام کھلاڑیوں کو مشکل صورتحال میں بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔