آئی ایس او کی’’ القدس ریلی ‘‘ بیت المقدس کی آزادی تک جدوجہد کا عزم

یوم القدس کے موقع مرکزی امام بارگاہ سے عزیز چوک تک ریلی ‘ مردہ باد امریکہ مردہ اسرائیل کے نعرے‘ اقوام عالم دوہرا معیار ترک کرے‘بیت المقدس آزادکرائینگے کفایت نقوی‘ شبیر بخاری‘ بلال حیدر ‘ نذیر نقوی‘ فرید عباس‘ تصور جوادی ‘ معصوم سبزواری ‘ زوار نقوی کا خطاب

جمعہ 8 جون 2018 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) یوم القدس کے موقع پر آئی ایس او کے زیراہتمام’’ القدس ریلی ‘‘ کا انعقاد۔ فضاء مردہ باد امریکہ مردہ اسرائیل ‘ مردہ باد ٹرمپ کے فلک شگاف نعروں سے گونچ اٹھی ‘ القدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔ہر سال کی طر ح گزشتہ روز بھی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان آزاکشمیر ڈویژن نے جمعة الوداع کو القد س کے طور پر منایا ۔

نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ پیر سید علم شاہ بخاری سے آئی ایس او آزاد کشمیر ڈویژن کے زیراہتمام القدس ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں مرکزی انجمن جعفریہ ‘ امامیہ آرگنائزیشن ‘ ایم ڈبلیوایم ‘ شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر تمام تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی عزیز چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ۔ شرکاء مردہ باد امریکہ مردہ اسرائیل کے نعرے لگاتے رہے ۔

پتلے بھی نذر آتش کئے گئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبراسلامی نظریاتی کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی ‘ جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر سید شبیر حسین بخاری ‘ ڈویژنل صدر آئی ایس او سید بلال حیدر سبزواری ‘ صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید نذیر حسین نقوی ‘سینئر وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیرعلامہ سید فرید عباس نقوی ‘جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیوایم علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی‘ضلع صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سید معصوم علی سبزواری ‘ نمائندہ امامیہ آرگنائزیشن سید زوار حسین نقوی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے القدس پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔

امریکہ اس کی پشت پناہی کررہا ہے ۔ قبضے کو دوام دینے کیلئے امریکہ نے اپنا سفارتخانہ بھی یہاں منتقل کرلیا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوںکا مرتک ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور اقوام عالم کی نظر اس طرف نہیں پڑتی ۔ اقوام متحدہ دوہرا میعارترک کرے اور اسرائیل و امریکہ کو باز رکھے۔ بیت المقدس کو آزاد کرائینگے ۔رہبر معظم کے فرمان کے مطابق آئی ایس او ہر سال جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر مناتی ہے۔ بیت المقدس کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اگر سارے مسلمان مل کرایک ایک بالٹی پانی بہائیں تو اسرائیل کا ناپاک وجود دنیا سے مٹ جائیگا۔مسلمان متحد ہو کر اغیار کا مقابلہ کریں۔ ریلی کے آخر پر قراردادیں بھی پیش کی گئیں۔