بلدیہ مظفرآباد شعبہ تجاوزات نے غریب سبزی فروش سے بھتہ لینا معمول بنا لیا‘بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

جمعہ 8 جون 2018 15:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بلدیہ مظفرآباد شعبہ تجاوزات نے غریب سبزی فروش سے بھتہ لینا معمول بنا لیا ۔نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ کیسے پالوں کیا ہمیں جینیا ک ھق نہیں ۔

(جاری ہے)

مٹن مارکیٹ کے قریب غریب سبزی فروش صادق عباسی جو روزانہ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے سبزی فروخت کر کے زندگی گزر بسر کر رہا ہے ۔

مگر بلدیہ کا کرپٹ عملہ روزانہ تین سو روپے بھتہ لینے پہنچ جاتا ہے نہ دینے پر تھڑے سمیت اٹھانے کی دھمکیاں دیتا ہے ۔شعبہ تجاوزات کا عملہ روزانہ آکر تنگ کرتا ہے ۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میرے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لیں اور روزانہ تین سو بھتہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کریں

متعلقہ عنوان :