افغان مشن ،آسٹریلوی افواج جرائم میں ملوث

آسٹریلوی فوج نے غیرقانونی تشدد کے ذریعے انسانی زندگیوں کی بے توقیری کی، آسٹریلوی میڈیا

جمعہ جون 15:24

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈنے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلوی فوج افغانستان میں جرائم کے ارتکاب میں ملوث رہی ہے،افغان مشن کے دوران آسٹریلوی فوج نے غیرقانونی تشدد کے ذریعے انسانی زندگیوں کی بے توقیری کی۔آسٹریلوی ذرائع ابلاغ نے اخبار سڈنی مارننگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے بعض فوجیوں نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اخبار نے وزارت دفاع کی ایک خفیہ دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ افغان مشن کے دوران ان فوجیوں نے غیرقانونی تشدد کے ذریعے انسانی زندگیوں کی بیتوقیری کی تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کے پراسیکیوٹر بھی کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کی جنگ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم سبھی فریقوں سے سرزد ہوئے ہیں۔ افغانستان کی سترہ سالہ جنگ کے دوران آسٹریلیا،، امریکا کا ایک اتحادی ملک رہا ہے اور اس وقت بھی اس کے تین سو فوجی وہاں متعین ہیں۔