یمن،ریڈ کراس امدادی کارکنان کی تعداد میں کمی ،

ورکرز کا انخلا دھمکیوں اور خراب سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا

جمعہ 8 جون 2018 15:24

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بین الاقوامی طبی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن سے 71ملازمین کو واپس طلب کر لیا، امدادی ورکرز کا انخلا انتہائی خراب سکیورٹی صورت حال اور دھمکیوں کی وجہ سے کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی طبی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں اپنے اکہتر ملازمین کو واپس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ ان امدادی ورکروں کا انخلا انتہائی خراب سکیورٹی صورت حال اور دھمکیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق بیپناہ خطرات کی موجودگی میں ورکروں کو مزید تعینات کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ خانہ جنگی کے فریقوں کی مضبوط یقین دہانی کے بعد ہی ان ملازمین کو واپس بھیجا جائے گا۔ رواں برس اپریل میں یمن ہی میں ریڈ کراس کے ایک ملازم کو مسلح حملہ آوروں نے جنوب مغربی شہر تعز کے نواح میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :