صومالیہ کی سیاسی وحدت کو شدید خطرات لاحق ہیں،اقوم متحدہ کی تنبیہ

الشباب نامی جہادی تنظیم نے اپنا دائرہ کار موغا دیشو تک پھیلا دیا ،سلامتی کونسل

جمعہ 8 جون 2018 15:41

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے متنبہ کیا ہے کہ صومالیہ کی سیاسی وحدت کو شدید خطرات لاحق ہیں،الشباب نامی جہادی تنظیم نے اپنا دائرہ کار موغا دیشو تک پھیلا دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے متنبہ کیا ہے کہ افراتفری کے شکار ملک صومالیہ کی سیاسی وحدت کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل نے افریقی ملک صومالیہ میں جہادی تنظیم الشباب کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں تسلسل پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ الشباب نامی جہادی تنظیم دہشت گردانہ کارروائیوں کے اپنے سلسلے کو دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت موغادیشو تک لے آئی ہے۔ اس کے کئی حملوں میں سینکڑوں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ صومالیہ سن 1991 سے ڈکٹیٹر سید بارے کے زوال کے بعد سے انتشار اور عدم سلامتی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :