وزیر خارجہ کو دورے کی منظوری دی جائے ، آسٹریلیا چین کی جانب سے درخواست کی منظوری کا منتظر

چین کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ کے لیے تاریخ کے تعین کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، آسٹریلوی وزارت خارجہ

جمعہ 8 جون 2018 15:41

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) آسٹریلوی حکومت نے بیجنگ سے درخواست کی ہے کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے لیے وزیر خارجہ کے دورے کی منظوری دی جائے،چین کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ کے لیے کسی تاریخ کے تعین کی کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے بیجنگ سے درخواست کی ہے کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے لیے وزیر خارجہ کے دورے کی منظوری دی جائے۔

آسٹریلوی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ چین کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ کے لیے کسی تاریخ کے تعین کی کوششیں جاری ہیں۔ آسٹریلوی درخواست پر چین کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ سن 2014 کے بعد سے آسٹریلیا اور چین کے وزرائے خارجہ نے تواتر کے ساتھ سالانہ بنیاد پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ گزشتہ برس بیجنگ کا دورہ کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :