بھارتی وزیر اعظم کل (ہفتہ) کو چین پہنچیں گے، چینی صدر سے ملاقات طے

جمعہ 8 جون 2018 15:41

بھارتی وزیر اعظم کل (ہفتہ) کو چین پہنچیں گے، چینی صدر سے ملاقات طے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کل بروز (ہفتہ)ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے چین پہنچیں گے، رواں برس چینی صدر شی جن پھنگ سے دوسری مرتبہ ملاقات کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی حالیہ ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

نو جون کو یہ ملاقات چین کے شہر چِنگ ڈا میں ہو گی۔ چِنگ ڈا شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ کا میزبان شہر بھی ہے۔ اس سربراہ اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت اور چینی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ نے کر دی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں بھارتی وزیراعظم اور چینی صدر بالمشافہ ملاقات کر چکے ہیں۔ اس ملاقات میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔