نکاراگوا ، ویزہ پابندیاں سخت،

امریکا کا فیصلہ نکار اگوا میں حقوق انسانی کی پامالی اور حکومت کے بے دریغ تشدد پر تشویش لاحق،امریکہ

جمعہ 8 جون 2018 15:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) امریکہ نے وسطی امریکی ملک نکاراگوا کے خلاف ویزہ پابندیاں سخت کر دیں،امریکہ کو نکار اگوا میں حقوق انسانی کی پامالی اور حکومت کے بے دریغ تشدد پر تشویش لاحق ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ ،حقوق انسانی کی پامالی میں ملوث وسطی امریکی ملک نکارا گوا کی حکومت اور پولیس کے خلاف ویزہ پالیسی سخت کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ، نکار اگوا میں حقوق انسانی کی پامالی اور حکومت کے بے دریغ تشدد کے استعمال پر امریکہ کو تشویش ہے جس پر ہم نے یہ اقدام اٹھایا ہے تاہم اس کا اطلاق نکار ا گوا کی عوام پر نہیں بلکہ چند مخصوص شخصیات پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :