ایشیاء کے سب سے بڑے بھل صفائی جہاز نے سمندری آزمائش شروع کر دی

آزمائش کی کامیابی کی صورت میں چین کی جزیرہ سازی کو فروغ حاصل ہوگا

جمعہ 8 جون 2018 15:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) ایشیاء کا سب سے بڑا بھل صفائی جہاز ٹیان کن جمعے کو اپنی پہلی سمندری آزمائش شروع کر دی جو کہ چین کی جزیرے تعمیر کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی علامت ہے یہ بات چینی ماہرین نے بتائی ہے یہ آزمائشی بھل صفائی مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر چی ڈونگ کے قریب پانیوں میں شروع کی گئی ہے،اس سے ٹیان کن کے پاور سسٹم کی پڑتال ہو گی اور تمام حالات میں اس کے کام کرنے کو یقینی بنایا جا سکے گا یہ بات ٹیان جنگ ڈریجنگ کے ایک ملزم وی یا شن نے بتائی ہے یہ کمپنی بھل صفائی جہاز ڈیزائن کرتی ہے،اگر آزمائش ٹھیک رہی تو ٹیان کن اگست کے اوآخر میں سروس شروع کر دیگا۔

(جاری ہے)

ایک دفعہ استعمال ہونے کے بعد ٹیان کن چین کی جزیرہ سازی کی رفتار کو تیز کر دیگا۔ٹیان کن چین کا ملکی طور پر ڈیزائن شدہ اور بنایا گیا پہلا بھل صفائی جہاز ہے اس کی تعمیر دسمبر 2015میں جیانگ شو صوبے میں شروع ہوئی تاکہ چین کی اقتصادی و قومی دفاعی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :