سچائی کوبنیاد بنا کر ایکٹ74میں ترمیم سے ریاست کی عوام بااختیاراورباوقاربنانے کی سعادت اللہ نے ہمارے نصیب میںلکھی تھی ‘قائد(ن) لیگ نوازشریف اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان کے خصوصی طورپرشکرگزارہیںجن کے تعاون اورخصوصی شفقت سے ایکٹ74میںترمیم کاعمل کامیابی وکامرانی سے پایہ تکمیل تک پہنچا

وزیر اعظم فاروق حیدر کا ملک یوسف کی رہائش گاہ پر دیے گئے افظار ڈنر سے خطاب

جمعہ 8 جون 2018 15:45

کوٹلی ْ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے سابق امیدوار اسمبلی ملک یوسف کی طرف سے ان کی رہائش گاہ کلاہ کے مقام پر دیے گئے افظار ڈنر میں شرکت کی ۔اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف ،ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمید کیانی ، ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد خان،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،ایم ایس ڈاکٹرچوہدری طارق،ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،ایکسین بلڈنگ مرزارضوان شبیر،ایکسین برقیات راجہ فیض اللہ، ایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل،ایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،ڈی جی ذوالفقارعلی ملک ،اے ڈی ملک فیاض موسی،اے ڈی راجہ وحیدالرحمان ،انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان،صدریوتھ ونگ ن لیگ آزادکشمیرملک حنیف،ڈویژنل صدریوتھ ونگ ن لیگ راجہ رضوان،حلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف ناز،ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحمود،الطاف بھٹی،ناصرکمال یوسف،تجمل جرال،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،راجہ گلفراز،راجہ ظہیرزرگر،سیدثقلین شاہ، و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ سچائی کونبیادبناکرایکٹ74میںترمیم سے ریاست کی عوام بااختیاراورباوقاربنانے کی سعادت اللہ نے ہمارے نصیب میںلکھی تھی قائدن لیگ نوازشریف اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خصوصی طورپرشکرگزارہیںجن کے تعاون اورخصوصی شفقت سے ایکٹ74میںترمیم کاعمل کامیابی وکامرانی سے پایہ تکمیل تک پہنچا،یہ ترمیم نہیںبلکہ ایک آئین ہے مخالفین دل میںحسدوبغض رکھتے ہوئے جھوٹی سیاست کادروازہ بندہوتے دیکھ کرواویلاکررہے ہیں ریاست کوسترسال بعدبااختیاربنایاہے آزادکشمیرکی آئینی،مالیاتی خودمختاری پاکستان کے مفادمیںہے بااختیارآزادکشمیرپاکستان کے استحکام اورخوشحالی کی ضمانت ہے مستحکم پاکستان کشمیریوںکی جدوجہدآزادی کی تقویت اورکامیابی کاضامن ہے ماہ رمضان برکتوں اوررحمتوں والامہینہ ہے ایک سال دس ماہ کے اندرمسلم لیگ ن پراللہ تعالیٰ نے خصوصی مہربانیاںکی ہیںمسلم لیگ ن کے کارکنان بارگاہ ربی میںاللہ تعالیٰ کاخصوصی شکراداکریں اپنے محسنوں میاںمحمدنوازشریف اورمسلم لیگ ن کی آمدہ الیکشن میںبھرپورکیمپین کے ساتھ ساتھ اس کی کامیابی کے لیے دعاکریںاللہ تعالیٰ ہی غالب ہے ہمارے دشمن کی چالیں ناکام ہوئیںبالآخراللہ تعالیٰ کی ذات نے ہمیںسرخروکیااس کامیابی میںپارلیمانی پارٹی کی یکجہتی اورکارکنان کی دعائیںشامل حال رہی ہیںکارکنان جماعت کاقیمتی اثاثہ ہیںیہ کارکنان ہی میراسرمایہ ہیںخطہ کی خدمت کرتارہونگابزرگوںنے نظریاتی بنیادوںپراپنی جانوںکانذرانہ دے کرخطہ کوآزادکروایاہم نے تعلیمی اصلاحات،این ٹی ایس کانفاذ،پبلک سروس کمیشن کاقیام عمل میںلاکرپڑھے لکھے نوجوانوںکوان کی اہلیت پربھرتی کے عمل سے گزاراہے ہم نے شجرہ نسب نہیںدیکھابلکہ اہلیت وصلاحیت کومدنظررکھ کرتعلیم یافتہ بیروزگارنوجوانوںکوروزگارفراہم کرکے نئی نسل کامستقبل محفوظ بنادیاہے اسمبلی کی چارمزیدنشستیں دی ہیںکوٹلی کی اضافی نشست کاوعدہ بھی پوراکردیاہے پاکستان میںہونے والے الیکشن میںآپ کارکنان بھی بھرپورحصہ لیتے ہوئے ن لیگی امیدوارکی الیکشن کمپین میںجائیںاورقائداعظم ؒ کے جانشینوںکی کامیابی میںاپناکرداراداکریںان خیالات کااظہارانہوںنے ن لیگی ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ کی طرف سے کلاہ کے مقام پردی گئی افطارپارٹی وعشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے ڈی جی ملک ذوالفقارودیگرنے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ ایکٹ 74کے ترمیمی عمل کوناکام کرنے کے لیے مخالفین کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوئے اللہ تعالیٰ کی چال ہی حتمی ہے ہماری حکومت نے تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت میںایمرجنسی سروسزکاآغازکرکے لوگوںکی خدمت کی ہے خطہ میںبہترسڑکات بنانے کے ساتھ ساتھ بہترانفراسٹرکچردیاہے انہوںنے کہاکہ مقدمات کوجلدنمٹانے کے لیے دس فیملی کورٹس کاقیام ہماری حکومت کاکارنامہ ہے ہائی کورٹ میںپانچ ججزلگائے گئے ہیںجس سے مقدمات کونمٹانے کاعمل مزیدتیز ہوگامخالفین کوجھوٹے بیانات دینے کے بجائے حقائق کومدنظررکھناچاہیے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف کی حکومت کی موجودگی میںآزادکشمیرکاترقیاتی بجٹ گیارہ ارب سے پچیس ارب ہوگیاہے جس سے خطہ میںتعمیروترقی کی نئی راہیںکھل گئی ہیںایکٹ74میںترمیم کے عمل سے جہاںہم اپنے معاملات خودطے کرینگے وہاں ہماری ذمہ داریاںبھی بڑھ گئی ہیںراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ سب ڈویژن اسی مالی سال میںکرونگابلدیاتی الیکشن اکتوبرمیںہونگے کارکن اپنی صفوںمیںاتحادپیداکریں2016کی طرح بلدیاتی الیکشن میںمسلم لیگ ن دوبارہ کامیابی حاصل کریگی انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کارکنان کی جائزباتوںکومانے،کارکنان میراسرمایہ ہیںسیاسی کارکن بننامشکل بات ہے کارکن بننے کے لیے لوگوںکااعتماداوراعتبارحاصل کرناپڑتاہے کارکن بننے کے لیے قربانی دیناپڑتی ہے کارکنان جماعتی ڈسپلن کی پاسداری کریںانہوںنے کہاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میںملکی استحکام،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورمسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے دعائیںکریںثابت قدمی سے کامیابی حاصل ہوتی ہے میںنے آج سالارہائوس فتح پورتھکیالہ میںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے پاس جاکرایکٹ74کی ترمیم اورمسلم لیگ ن کی قیادت سے اپنی ملاقاتوںکے حوالے سے سالارجمہوریت کوآگاہ کیاہے ن لیگی ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے الیکشن سے قبل آزادکشمیرکی عوام سے جووعدے کئے تھے وہ آج پورے ہورہے ہیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے ایکٹ74میںترمیم کاوعدہ کیاتھاجوکہ ہرشخص کی خواہش تھی قائدکشمیرنے اپناوعدہ پوراکرکے پوری قوم کوسرخروکردیاہے راجہ محمدفاروق حیدرخان کایہ اقدام قوم صدیوںیادرکھے گی بیس کیمپ میںاس سے قبل بھی بڑے لیڈراورقدکاٹھ کے لوگ تھے جن سے یہ کام نہ ہوسکالیکن قائدکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی مستقل مزاجی ،بیباکی اوردن رات کی کوششوںسے آج آزادکشمیرکے عوام کومالی وانتظامی اختیارات ملے ہیںایکٹ74میںترمیم پرپوری دنیامیںمقیم کشمیری کمیونٹی راجہ محمدفاروق حیدرخان کوبھرپورخراج تحسین پیش کررہی ہے۔

تقریب کے آخرمیں ڈی جی ملک ذوالفقارنے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوردیگرمہمانان کاتقریب آمدپرشکریہ اداکیاجبکہ پیرسیدغفورحسین شاہ گیلانی نے پاکستان کی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعابھی کی۔