پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) 2013کی طرح 2018میں بھی تاریخی فتح سمیٹے گی‘قائد مسلم لیگ نواز شریف کی مخالفت کرنے والا سازشی ٹولہ ایک بار پھر ناکام ہوگا

وزیر لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر راجہ نصیر احمد خان کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ جون 15:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) وزیر لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن 2013کی طرح 2018میں بھی تاریخی فتح سمیٹے گی۔قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی مخالفت کرنے والا سازشی ٹولہ ایک بار پھر ناکام ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں ہوتی رہی پر عوام قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ،،پاکستان میں مسلم لیگ ن کے جلسوں میں عوام کا جمع غفیر اس بات کی واضع ثبوت ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو کامیاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،سازشی ایک بار پھر ناکام ہو نگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا مذید کہنا تھا کہ قائد پاکستان و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمے درج کروائے گے