پیپلزپارٹی 2018 میں پاکستان بھر میں واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی، آزادکشمیر میں لیگی حکومت خود ہی اپنے قبل از وقت خاتمے کی طرف جا رہی ہے، جلد آزادکشمیر کے عوام کو بھی اجارہ دار ٹولے سے نجات ملے گی

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر لچھراٹ کے مرکزی رہنما سید عابد حسین کاظمی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 8 جون 2018 15:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر لچھراٹ کے مرکزی رہنما سید عابد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 2018 میں پاکستان بھر میں واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی، آزادکشمیر میں لیگی حکومت خود ہی اپنے قبل از وقت خاتمے کی طرف جا رہی ہے، جلد آزادکشمیر کے عوام کو بھی اجارہ دار ٹولے سے نجات ملے گی، لچھراٹ میں قائد لچھراٹ سید بازل نقوی کی قیادت میں پیپلزپارٹی ناقابل شکست قوت ہے اور رہے گی، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے حکومتیں بنائے گی، شریک چیرمین پیپلزپارٹی مرد حر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو کی۔

(جاری ہے)

قیادت میں پیپلز پارٹی ملک میں سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو بھی جلد اجارہ داروں کے ٹولہ سے نجات ملنے والی ہے کیونکہ لیگی ممبران اسمبلی خود ہی اپنی حکومت کو خاتمے کیطرف لے جا رہے ہیں، اس لیے آزادکشمیر حکومت کی باہر سے مخالفت کی ضرورت ہی نہیں، پیپلزپارٹی لچھراٹ میں قائد لچھراٹ سید بازل نقوی کی قیادت میں متحدو منظم ہے اور کارکنان نے جماعت کو مزید مضبوط بنانا شروع کر رکھا ہے۔