تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنماالحاج چوہدری شمس دین مرحوم کی 19 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعہ 8 جون 2018 15:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما، سیاسی و سماجی شخصیت الحاج چوہدری شمس دین مرحوم کی 19 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، جامعہ اشاعت القرآن شاہناڑہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مرحوم کے بچوں سمیت دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم ریاست کی اہم شخصیات میں سے ایک تھے جن کی بلندی درجات کیلئے بزرگ عالم دین مولانا قاری عبدالمالک توحیدی نے دعا بھی کی ۔یاد رہے کہ مرحوم مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری منظور احمد کے والد گرامی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور کے دادا محترم تھے۔جنہوںنے آزادکشمیر بالخصوص ضلع مظفرآباد کے عوام کی سماجی سطح پر بھی بے لوث خدمت کی ۔

متعلقہ عنوان :