بالائی نیلم کے نواحی گائوں میں خواجہ محمد اسحاق کے تین منزلہ رہائشی مکان کودشمنی کی بناء پرمٹی کے تیل سے آگ لگادی

مکان میں موجود 10افراد کو مکان کی کھڑی توڑ کر جان بچائی ‘ساری زندگی کی جمع پونجی ‘مال مویشی بھی جل کر خاکستر

جمعہ 8 جون 2018 15:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بالائی نیلم تحصیل شاردہ کے نواحی گائوں دوسٹ میں گزشتہ رات 12بجے کے قریب خواجہ محمد اسحاق ولد محمد صابر کا تین منزلہ رہائشی مکان کودشمنی کی بناء پرمٹی کے تیل سے آگ لگا کر خاکستر کر دیا گیا ،مکان میں موجود 10افراد کو بڑی مشکل سے مکان کی کھڑی توڑ کر بچایا گیا ،مکان میں ساری زندگی کی جمع پونجی کے ساتھ ساتھ مال مویشی بھی جل کر خاکستر ہوگے ہیںغریب شخص کو کروڑوں کا نقصان،مین دوروازے کے گیٹ کو تالا لگا کر بند کر دیا تھا تفصیلات کے مطابق بالائی نیلم کے گائوںدوسٹ میں محمد اسحاق ولد محمد صابر کے ساتھ چند دنوں قبل دوبدمعاش بھائیوں عبدالرحمان ولد محمد یوسف اور محمد آفتاب ولد محمد یوسف نے محمد اسحاق پر قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کیا تھا جس کی رپورٹ تھانہ پولیس لوات میں میں درج کروائی گئی تھی لیکن کوئی خاص پذایرئی نہیں ہوئی ،البتہ گائوں میں جرگہ کرکے معاملے کو رفع دفع کیا گیا ،اور ان بدمعاشوں کی سرزنش بھی کی اُس وقت ان بدمعاشوں نے وقتی طور پر معذرت کی اور کہا کہ اگرہم نے آئندہ کوئی ایسی حرکت کی تو پانچ لاکھ روپے جرمانہ دیں گے لیکن اس کے بعد بھی اپنی ہٹ دھرمی پر ڈٹے رہے ،گزشتہ رات شب 12بجے کے قریب مکان کے مین گیٹ کے تالا لگا کر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگادی، گھر میں 10افراد موجود تھے ،جنہوں نے مکان کی کھڑی توڑ کر جان بچائی ،متاثرہ خاندان نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،سپیکر اسمبلی آزادکشمیر ،آئی جی پی آزادکشمیر،ڈپٹی کمشنر نیلم ،ایس ایس پی نیلم ، ودیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتا ر کیا جائے اور اُن کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

تھانہ پولیس لوات میں مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے ،پولیس موقع پر جا کر شواہد اکٹھے کررہی ہے اور ملزمان کے خلاف جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے ۔عوام علاقہ دوسٹ نے بھی ملزمان کی فوری گرفتاری اور کڑی سے کڑی سزا کامطالبہ کیا ہے عوام علاقہ کا کہنا تھا اگر ان بدمعاشوں کوا گر آج معاف کیا گیا تو آئندہ کسی اور غریب شخص کا مکان جلا دیں گے یا جان سے مار دیں گے۔