وزیر اعظم فاروق حیدر کا دورہ کوٹلی ‘وزیر بلدیات راجہ نصیر کی رہائش گا ہ پر جا کر والدہ کی وفات پر تعزیت کی

جمعہ 8 جون 2018 15:45

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان کی رہائش گا ہ انوہی سرہوٹہ میں جا کر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا وزیر اعظم نے مرحومہ کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف ،ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمید کیانی ، ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد خان،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،ایم ایس ڈاکٹرچوہدری طارق،ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،ایکسین بلڈنگ مرزارضوان شبیر،ایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل،ایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،ڈی جی ذوالفقارعلی ملک،پی آراوٹووزیربلدیات راجہ باسط،اے ڈی راجہ وحیدالرحمن،سیکرٹری راجہ رحیم و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :